11 نومبر 2014 - 09:19
ایران: امریکی، امتیاز لینے کی کوشش نہ کریں

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے جوہری مذاکرات میں ملک کے مفادات کی حفاظت کو ایران کی مستقل پالیسی قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے پیر کو تہران سے شائع ہونے والے اخبار ارمان میں ایک مقالے میں لکھا کہ کہ ایران نے کبھی بھی جوہری مذاکرات کے دوران قومی مفادات کو نظر انداز نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایران نے مذاکرات کے عمل کے دوران ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ جوہری مسئلے کو شفاف بنانے کی سمت قدم بڑھائے ۔

 علاء الدین بروجردی نے ارمان اخبار میں اپنے مقالے میں عمان میں مذاکرات کے نتائج کے مثبت یا منفی ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے کے نظریات کے قریب ہوں گے اور اختلافات کو کم کریں گے تاکہ 24  نومبر کی مقررہ تاریخ تک جامع معاہدے تک پہنچ سکیں۔

 ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس مرحلے کے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ضروری ہے کہ امریکی پھر سے امتیاز لینے کی کوشش نہ کریں۔

.......

/169